اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی برائے بین الاقوامی امور نے جوہری مسئلے پر ایرانی مذاکراتی ٹیم کے اراکین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.
يہ بات تشخيص مصلحت نظام كونسل كے اسٹريٹيجك اسٹڈيز مركز كے سربراہ 'علي اكبر ولايتي' نے ايراني قومي ٹي وي پر ايك خصوصي پروگرام ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ملك كي علاقائي سالميت كو ہرھز عالمي منڈيوں ميں نيلام نہيں ہونے ديں گے اور نہ ہي قومي سلامتي پر كوئي معاملہ طے ہوگا.
اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل ميں ايراني جوہري معاہدے كي توثيق پر روشني ڈالتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كي قومي سلامتي کا تحفظ ہماري ترجيح ہے اور ايراني قوم نے بھي بارہا يہ بات ثابت كردي ہے كہ وطن عزيز كے خلاف دشمنوں كي سازشوں كو خاك ميں ملاديں گي.
جوہري مذاكراتي ٹيم كے اركان كي اعلي كاركردگي كا ذكر كرتے ہوئے رہبر انقلاب كے سنئير مشير نے كہا كہ جوہري معاہدے كے حوالے سے ہمارے سفارتكاروں كي كوششيں قابل تحسين ہے اور انہي كاوشوں سے ايران اب 6 ہزار سينٹري فيوجز پر كام جاري ركھ سكتا ہے.
علي اكبر ولايتي نے مزيد كہا كہ جوہري مذاكرات كے سارے عمل ميں ايراني مذاكراتي ٹيم كے اراكين كو رہبر معظم انقلاب اسلامي اور حكومت كي مكمل حمايت حاصل ہے.
انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ نے يہ بات بھي ثبات كي كہ ہرگز قومي مفاد كے خلاف كسي بھي معاہدے پر اتفاق نہيں كرے گا.
ولايتي نے اس بات پر زور ديا كہ جوہري مذاكرات ہرگز ايران كي علاقائي پاليسي كو متاثر نہيں كريں گے اور نہ ہي جوہري معاہدے كي توثيق سے ايراني دفاعي صلاحيت كو نقصان ہوگا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲